Live Updates

نکاسی آب کا مناسب نظام اوردریائوں کے قریب غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی،وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

جمعرات 4 ستمبر 2025 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نکاسی آب کا مناسب نظام اور دریائی علاقوں کے قریب غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں سیلاب سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئے منصوبے شروع کئے جا سکیں۔

قبل از وقت وارننگ سسٹم کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیش گوئی کے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موثر منصوبہ بندی، جدید ٹیکنالوجی اور فنڈز کا صحیح استعمال موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :