Live Updates

کمشنر گوجرانوالہ اور آر پی او طیب خفیظ چیمہ كا تحصیل سمبڑیال کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ، انتظامی امور کا جائزہ لیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 09:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور آر پی او طیب خفیظ چیمہ نے تحصیل سمبڑیال کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔ترجمان اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور آر پی او طیب خفیظ چیمہ نے گزشتہ روز تحصیل سمبڑیال کے سیلاب سے متاثرہ گائوں ماجرہ کلاں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سمیت دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا، فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے کھانے، پینے اور دیگر سہولیات کے متعلق استفسار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی ، ڈپٹی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ کمشنر گوجرانولہ نے فلڈ ریلیف کیمپ پر متاثرین کو فراہم کی جانی والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کئے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :