کمپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کو بروقت نمٹایا جا رہا ہے، سی سی پی او لاہور

جمعرات 4 ستمبر 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سی سی پی او آفس لاہور میں قائم کمپلینٹ سیل شہریوں کی داد رسی کا موثر پلیٹ فارم ہے،اس میں رواں سال7892درخواستیں موصول،7453درخواستیں نمٹا دی گئیں اور 439 پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول ہونے والی73درخواستوں میں سے72نمٹا دی گئیں، سی سی پی او آفس آنے والے2368سائلین کی2219درخواستیں نمٹائی جا چکیں جبکہ 149پر کارروائی کی جا رہی ہے، بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی5451درخواستوں میں سے5162پر کارروائی مکمل،289پر کام جاری ہے ۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کمپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے مسائل کو بروقت نمٹایا جا رہا ہے، محکمہ پولیس کے عوام دوست اقدامات سے شہریوں کو ریلیف مل رہاہے، پولیس افسران سائلین کو انصاف کی فوری فراہمی کے لئے اوپن ڈور پالیسی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے حسن سلوک کو اپنا شعار بنائیں ،مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :