بھکر، ڈپٹی کمشنر کی ناجائز قابضین کے خلاف بڑی کاروائی 50 کروڑروپے مالیت کی قیمتی کمرشل اراضی واگزار کروا لی گئی

جمعرات 4 ستمبر 2025 12:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ناجائز قابضین کے خلاف بڑی کارروائی، 50 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی کمرشل سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کے خصوصی احکامات پر بھکر شہر کے وسط میں ناجائز قابضین کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ،موضع ڈگر غربی تحصیل بھکر میں سہولت بازار سے ملحقہ سرکاری زمین پر قابضین نے ناجائز قبضہ کیا ہوا تھا۔

1945-46 کے ریکارڈ اور زیرِکار جمع بندی کے مطابق مذکورہ زمین صوبائی حکومت کے نام تھی تاہم دھوکہ دہی کے ذریعےجعلی رجسٹری کی بنیاد پر اس پر قبضہ جمایا گیا تھا ،جس کا ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان کوکمرشل سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کروانےکا ٹاسک دیا ۔

(جاری ہے)

جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروالی اس ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبد القدیر نے کارروائی کی مکمل رپورٹ اور سفارشات ڈپٹی کمشنر کو پیش کردی ہیں۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سرکاری زمین عوام کی امانت ہے ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہےجو عناصر سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے یا جعلسازی کے ذریعے رقبہ ہتھیانے کی کوشش کریں گےان کے خلاف بروقت اور موثر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :