Live Updates

محکمہ صحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، ڈی ایچ او

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:21

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ اب تک ضلع بھر میں قائم میڈیکل کیمپس میں 752 مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے جن میں 6 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد طاہر چوہدری نے نورشاہ فلڈ ریلیف کیمپس کے دورے کے موقع پر بتایا کہ مجموعی طور پر 24 فکسڈ میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 2 موبائل میڈیکل ٹیمیں بھی متاثرہ عوام کو علاج معالجہ فراہم کر رہی ہیں۔

صرف نورشاہ میں قائم فلڈ میڈیکل کیمپس میں 57 مریضوں کو چیک کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کیمپس میں دستیاب سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات کا معائنہ بھی کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی صحت اور علاج معالجہ حکومت اور محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :