Live Updates

سیالکوٹ چیمبر کی جانب سے ظفروال میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے علاج کے لئے ضروری ادویات کی فراہمی

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:13

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی)نے سیلاب کے باعث جاری ریلیف سرگرمیوں کے تسلسل میں ظفروال کے علاقے میں متاثرہ خاندانوں کے علاج کے لئے ضروری ادویات فراہم کرکے پاک فوج کے 15 ڈویژن کو مدد فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام امدادی کوششوں اور ضرورت مندوں تک بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات