کھلی کچہری کا مقصد عوام تک انصاف کی براہ راست رسائی کو یقینی بنانا ہے،ڈی پی او بھکر

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:05

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے پبلک ڈیلینگ کے فروغ کیلیے صدر سرکل بھکر تھانہ صدر بھکر اور تھانہ سرا مہاجر میں کھلی کچہریاں اور عوامی مسائل سنے۔کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔

(جاری ہے)

لوگوں نے بلا خوف براہ راست ڈی پی او کو مسائل سے آگاہ کیاڈی پی او بھکر نے تمام زیر تفتیش مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور لوگوں کی شکایات کو سنا اور موقع پر ہی احکامات صادر کیے۔

۔ ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کی زیرنگرانی میرٹ و انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا کہنا تھا کھلی کچہری کا مقصد عوام تک انصاف کی براہ راست رسائی کو یقینی بنانا ہے۔بھکر پولیس آپ سے ہے ،ہم سب نے مل کر معاشرے کو پر امن بنانا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :