ڈی پی او چارسدہ کاشہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد موقع پر موجود متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے اور شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :