وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ر ومانیہ کے سفیر کی ملاقات

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:21

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے  ر ومانیہ کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ر ومانیہ کے سفیر ڈین سٹوئینسکو نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دہائیوں پرانے تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی جو اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منارہے ہیں ۔وزیر دفاع نے یورپی یونین کے قابل قدر رکن کے طور پر رومانیہ کی اہمیت اورپاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات استوار کرنے پرسراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے زیر اہتمام کثیر القومی فوجی مشقوں میں رومانیہ کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مصروفیات امن اور استحکام کے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔فریقین کے مابین دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے ، ماہرین کے باقاعدہ تبادلوں کافروغ اور دفاعی عملے کے درمیان بات چیت کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستان کو امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرنے پرخطے کااہم ملک قراردیتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے رومانیہ کی آمادگی کا اظہار کیا۔ملاقات کا اختتام پاکستان اور رومانیہ کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی اوردفاعی دوروں کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کے باہمی عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔