Live Updates

بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں

عارف والا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:21

بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے فتو والی کے قریب بند ٹوٹ گیا جس کے سبب سیکڑوں ایکڑ پر کاشت فصلیں زیر آب آگئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی ہے اور بہاولنگر میں دریائے ستلج کے کنارے آبادیاں سیلاب میں ڈوب گئیں جس کے بعد ریسکیو اہلکار محصور افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب عارف والا میں سیلابی پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔کبیر والا میں عبدالحکیم ریلوے کراسنگ برج زیرِ آب آگیا ، سیلابی صورتحال کے پیش نظر شورکوٹ خانیوال ریلوے ٹریک بند ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :