باغ آزاد کشمیر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال باضابطہ طور پر پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر منسلک کر دیا گیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:19

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) باغ آزاد کشمیر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال باضابطہ طور پر پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے ساتھ ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر منسلک کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پرنسپل پونچ میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کا تفصیلی دورہ کیا۔باغ ٹیچنگ ہسپتال کی منظوری کے بعد نئے شعبہ جات کے قیام اور سینئر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی گئی۔

کالج انتظامیہ نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لیے بھرپور تعاون کا عندیہ دیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے ایمرجنسی، پیڈز وارڈ اور آئی سی یو کے شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مشینری کی خریداری و دیگر جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ ڈاکٹر محبوب نے پرنسپل میڈیکل کالج کو تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پرپرنسپل پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ کالج فلیکٹی ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محبوب،ڈاکٹر اکرم منہاس ودیگر سٹاف بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے باغ ٹیچنگ ہسپتال کی باقاعدہ منظوری کے بعد ہسپتال میں نئے شعبہ جات کے قیام اور سینئر ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے لئے کالج انتظامیہ کی جانب سے معاونت کا عندیہ دیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، پیڈز وارڈ اور آئی سی یو کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لئیے مشینری کی فوری خریداری کے لئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ ڈاکٹر محبوب احمد نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا۔\378