ْاسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا پولیو مہم سے متعلق یوسی درگاہ قاضی بابا کاد ورہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کا پولیو مہم سے متعلق یوسی درگاہ قاضی بابا میں گھر گھر جاکر کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور فنگر مارکنگ سے متعلق معلومات بھی لیں اور پولیو ورکرز سے خصوصی تعاون کی اپیل بھی کی,اسسٹنت کمشنر ثوبیہ فلک راؤ نے فیلڈ میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اور ورکرز سے کیسز متعلق تفصیلات بھی لیں, انہوں نے تمام ورکرز کو روزانہ کی بنیاد پر متحرک رہنے کے ساتھ ساتھ پولیو مہم میں محنت لگن کیساتھ کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :