علامہ اقبال میڈیکل کالج کا کانووکیشن، 300سے زائد میڈیکل گریجویٹس اسناد اور میڈل وصول کر یں گے

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا بائیسواں کانووکیشن پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طیبہ وسیم کی سربراہی میں 24ستمبر بروز بدھ کالج آڈیٹوریم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں سال 2017سے 2022کے 300سے زائد میڈیکل گریجویٹس ایم بی بی ایس کی اسناد وصول کر یں گے ۔ مزید بر آں 28 طلبا میڈل بھی وصول کریں گے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ سلمان رفیق وزیر برائے سپیشلائز ہیلتھ ہوں گے۔ تقریب کی نظامت کی ذمہ داری پروفیسر ڈاکٹر مہ جبین منیرہ انجام دیں گی۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج نے کہا کہ ہمارے فارغ و التحصیل طلبا وطالبات دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔ طب کے شعبے کا تقاضا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اور یہی بہترین عبادت ہے۔

متعلقہ عنوان :