بابا بھولا پیر کلب،اکبر رضا کلب،وسیم کاکا کلب،اشرف میموریل کلب، شاہین کلب اورالرضا کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)بابا بھولا پیر میموریل اوپن فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بابا بھولا پیر کلب،اکبر رضا کلب،وسیم کاکا کلب،اشرف میموریل کلب،شاہین کلب اورالرضا کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گزشتہ روز چک نمبر 68 لیلاں فٹ بال گراؤنڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے چھ میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بابا بھولا پیر کلب لیلاں نے عدیل کلب مہتہ کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

الرضا کلب نیالفاروق کلب جھپال جٹ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0?1 گول سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔شاہین کلب گلالی پور نے 52 ج۔ب ملاں پور کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔اشرف میموریل کلب چنچل والا نے الفاروق کلب جھپال ڈوگر کو پینلٹی ککس سے ہرا دیا۔ وسیم کاکا کلب نے بابا بکالا کلب کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ اکبر رضا کلب ڈنڈیوال نیبلوچ کلب اروڑی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔