بابا بھولا پیر میموریل فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے چار مزید میچ (آج )کھیلے جائیں گے

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)بابا بھولا پیر میموریل فلڈلائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کے چار مزید میچ (آج) جمعہ کو چک نمبر 68 ج۔ب، لیلاں فٹ بال گراؤنڈ، فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ اکبر رضا کلب بمقابلہ نوبہار کلب ہو گا۔ دوسرا میچ مانی کلب اور مزارہ سٹارز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں بابا خاکی شاہ اور شاہین کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ چوتھے میچ میں سدھار کلب اور حیدر کرارکلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔