پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے، اسسٹنٹ کمشنر سبی

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے پولیو مہم کے آخری روز جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، عالمی ادار صحت کے نمائندگان اور تمام یونین کونسلوں کے یو سی ایم اوز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ’’کیچ اپ ڈے‘‘ کے دوران رہ جانے والے بچوں، بند گھروں اور انکاری والدین کے گھروں کا دوبارہ دورہ کیا گیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ متعلقہ ٹیمیں اپنے ہدف کے مکمل ہونے تک بار بار گھروں پر جائیں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مشکل پیش آئے تو فوراً انتظامیہ کو اطلاع دی جائے، ہم خود ان گھروں میں جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :