Live Updates

دریائے چناب میں سیلاب کی شدت میں اضافہ سے پانی بندوں کوٹکرا رہا ہے،محکمہ ایریگیشن

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) دریائے چناب میں سیلاب کی شدت میں اضافہ سے پانی بندوں کوٹکرا رہا ہے۔ محکمہ ایریگیشن کے مطابق دریائے چناب میں دونوں اطراف سے آنے والے ریلے اپنی مکمل استعداد کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔ بارہ گھنٹوں میں پانی کی سطح میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے رات گئے شیر شاہ فلڈ بند اور دریائے چناب کے کناروں کا دورہ کیا جہاں محکمہ ایریگیشن اور دیگر اداروں کے سربراہان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فی الحال پانی خطرناک حد تک نہیں بڑھا، اسی لیے بریچنگ کا فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے۔ تاہم اگر پانی کی سطح رات گئے خطرناک حد تک پہنچ گئی تو شہری آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے بروقت بریچنگ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہری علاقوں کو بچانے کے لیے سرویلنس ٹیمیں ہر مقام پر تعینات ہیں اور مسلسل صورتحال کی رپورٹنگ کررہی ہیں۔ اس دوران شیر شاہ ٹول پلازہ روڈ پر بستی گاگراں کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی آبادی میں داخل ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیلابی ریلا آج رات دریائے چناب کو عبور کر جائے گا اور اگلے 24 گھنٹوں میں پانی اپنی کنٹرول سطح پر آجائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :