ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغامحمد یوسف کی زیر صدارت سیکورٹی اجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغامحمد یوسف کی زیر صدارت بی سی کوارٹرز بدر لائن میں سیکورٹی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز، زونل کمانڈر، ڈائریکٹر اسداللہ اور بلوچستان کانسٹیبلری کے آؤٹ زونز کے زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں اور بلوچستان کے حالات کو سبو تا ژکرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے خاتمہ کے لئے سخت کارروائی کی جائے ،عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کیلئے دوست ملک چین کا تعاون قابل تعریف ہے، انہوں نے جشنِ عیدِ میلاد النبی ﷺ کے مو قع پر جلوسوں اور مجالس کے دوران بہتر سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :