ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت ٹیپاہیڈآفس میں اہم اجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹیپاہیڈآفس میں اہم اجلاس منعقدہوا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ علاقوں میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پر کام کیا جائے گا۔مصری شاہ، کچا رنگ روڈ، بادامی باغ کا علاقہ، ایک موریہ اور دو موریہ پل کے علاقوں میں کام ہوگا۔

سٹریٹ لائٹس، سڑکیں، واک ویز، واٹر ڈرینج سمیت تمام سیکشنز پر کام کیا جائے گا۔شہر کے گنجان ترین آبادی کے علاقے کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل سے بہتر بنایا جائے گا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ، مصری شاہ اور ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ علاقوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو بتایاکہ نیسپاک اور ٹیپا ٹیموں نے ابتدائی ڈیزائن پر ورکنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

استنبول چوک سے ریلوے اسٹیشن کے علاقوں کو مختلف فیز میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گا۔آوٹ فال روڈ، داتا دربار، ریلوے اسٹیشن اور دیگر علاقوں کو بہتر بنایا جائے گا۔اجلاس میں نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی جلد ایگزیکیوشن اورناصر باغ ،مال روڈ ٹولنٹن مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے مجوزہ ڈیزائن بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایاگیاکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ میں 374گاڑیوں اور 790موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی۔نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی سائٹ پر پی ایچ اے اور دیگر محکمے اپنا سٹرکچر شفٹ کر رہے ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔