بلوچستان ہائیکورٹ نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر کی عدلیہ کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) عدالت عالیہ بلوچستان نے 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو صوبے بھر کی عدلیہ کے لیے عام تعطیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق یہ تعطیلات ہائی کورٹ بلوچستان اور اس کی بنچز سبی اور تربت کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ضلعی عدلیہ، خصوصی عدالتوں، وفاقی و صوبائی ٹریبونلز پر بھی نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت اب مقررہ تعطیلات کے بعد ہوگی۔