ضلع حب میں عید میلاد النبی ﷺ6 ستمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ضلع حب میں عید میلاد النبیﷺ 6 ستمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ،ضلعی انتظامیہ نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف افسرمیونسپل کارپوریشن نصیب اللہ ترین نے حب سول سوسائٹی کی درخواست پر شہر بھر عید میلادالنبی ﷺکے جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کروادیا ہے جبکہ چھ ستمبر یوم دفاع اورعیدمیلادالنبی کی مناسبت سے تمام سرکاری و نجی عمارتوں، بینکوں اور پٹرول پمپوں اور دیگر بلند و بالا عمارتوں کو سبز روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد کی ہدایت پر شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے میئر میونسپل کارپوریشن وڈیرہ بابو فیض محمد شیخ اورچیف افسر کی خصوصی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں متحرکانہ کردارا دا کررہی ہیں۔