ڈپٹی کمشنر قلات کی صدارت پولیو مہم کے چوتھے اور آخری روز کیچ اپ ڈے کے اختتام پر ایوننگ میٹنگ کا انعقاد

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات جمیل بلوچ کی صدارت پولیو مہم کے چوتھے اور آخری روز کیچ اپ ڈے کے اختتام پر ایوننگ میٹنگ کا انعقادہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ،ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوروز بلوچ ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال نورزئی طلال احمد ایکسٹرنل مانیٹر لائن آفیسرلیویز منیراحمدمینگل سمیت مانیٹرنگ افسران، یوسی ایم اوز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو مہم سے متعلق ٹیموں نے جامع رپورٹ پیش کئے اور پولیو ٹیموں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی مجموعی کارکردگی ٹوٹل ٹارگٹ NA بچے رفیوزلز اور خانہ بدوشوں کےبچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کا پولیو ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنرجمیل بلوچ نے کہاکہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے ،پولیو کے خلاف لڑنا ہم سب کی ذمداری ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ڈبلیو ایچ او مل کر جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ ضلع بھر کے بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :