پنجاب کے دریاوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار

جمعہ 5 ستمبر 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پنجاب کے دریاوں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے ۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس پانی کا بہائو 1 لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے۔ جبکہ خانکی ہیڈ ورکس 2 لاکھ 48 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ قادر آباد ہیڈ ورکس میں بہاو 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک چنیوٹ پل میں بہاو 5 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے اورتریموں ہیڈ ورکس 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک ہے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے راوی جسڑ 80 ہزار کیوسک بہاوہے اور راوی سائفن 1 لاکھ 10 ہزار کیوسک اورشاہدرہ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک بلوکی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 38 ہزار کیوسک سدھنائی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 30 ہزار کیوسک دریائے ستلج جی ایس والا 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک سلیمانکی ہیڈ ورکس 1 لاکھ 39 ہزار کیوسک اسلام ہیڈ ورکس 1 لاکھ 2ہزارپنجند ہیڈ ورکس 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک پہنچ گیا ہے۔ ڈی جی عرفان علی کا ٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں دریاوں کے اطراف سیرو تفریح کیلئے ہرگز نہ جائیںدریاوں میں ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں سے باز رہیں۔

متعلقہ عنوان :