Live Updates

کشمیر سے آنے والے سیلابی ریلے نے گجرات شہر میں تباہی مچائی ‘ چوہدری شافع حسن

گزشتہ دو روز سے مسلسل جاگ رہا ہوں اور ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہا ہوں ‘ وزیر صنعت و تجارت

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ کشمیر سے آنے والے سیلابی ریلا نے گجرات شہر کی تباہی کی،گزشتہ دو روز سے مسلسل جاگ رہا ہوں اور تمام ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے گجرات میں سیلابی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث گاں لوراں اور مدینہ سیداں کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بند لگانے کے لئے رات بھر سے کام جاری ہے اور میری کوشش ہے کہ ناگہانی آفت سے شہریوں کا کم سے کم نقصان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات شہر سے پانی نکالنے کیلئے ایک عارضی نالہ بنایا جارہا ہے جو شہر کے پانی کو دریائے چناب میں پھینکے گا ، صوبائی وزیر نے کہا کہ بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل تھے۔ امید ہے کہ جلد ہی بند کو تعمیر کر دیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ گجرات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طوفانی بارشوں سے اتنا ذیادہ سیلاب آیا ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنی عوام کو ناگہانی آفت سے بچائیں ۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ موسمیاتی تبدلیوں کے باعث بارشوں میں اضافہ ہوگا اب ہمیں چھوٹے ڈیم بنانا ہونگے جو تین سال کی مدت میں بن جاتے ہیں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات