سمبڑیال میں کار كی موٹرسائیکل كوٹکر،ایک كم عمر نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی

جمعہ 5 ستمبر 2025 09:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سمبڑیال میں کار اور موٹرسائیکل کے ٹکرانے سے ایک كم عمر نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار کم عمر نوجوان وزیرآباد روڈ نزد کاکیوالی کے قریب سمبڑیال کی طرف آرہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان فہد علی عمر 17 سال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جسے ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال اور زخمی عاصم عمر 18 کو سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔