انیل کپور عید کی مبارک باد دینے پر سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئے

انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کیلئے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کیلیے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔انیل کپور نے اپنے ایکس اکانٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے۔ جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔بھارتی اداکار کی جانب سے عید مبارک کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سی عید ہے جس کا ہمیں بھی علم نہیں۔

(جاری ہے)

کچھ صارفین نے انیل کپور کو جوابا رمضان مبارک کا پیغام دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور کے اس ٹویٹ کو 1.8 ملین ویوز ملے ہیں۔ بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو ان کے اہم دن 12 ربیع الاول کے حوالے سے مبارک باد دینا چاہتے تھے۔ عید میلاد النبیؓ کے اس اہم دن کی مناسبت سے انیل کپور نے عید مبارک کی پوسٹ کی تھی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انیل کپور کے اس خلوص دل سے مبارک باد کا جواب شکریہ کے ساتھ دیا گیا اور ساتھ ہی ان کی تصحیح کرتے ہوئے صارفین نے کمنٹس کیے کہ یہ دن ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور رحلت کا ہے۔