Live Updates

قصور،دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار، ریسکیو ذرائع

جمعہ 5 ستمبر 2025 11:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) دریائے ستلج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے،ریسکیو 1122 ٹیمیں دن رات سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے”اے پی پی“کو بتایاکہ‘ریسکیو 1122 ٹیمیں 19000سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیساتھ ساتھ 6600سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرچکی ہیں‘ریسکیو ٹیموں نے دریا سے ملحقہ آبادیوں سے ابادی کی بڑی تعداد کا انخلاء مکمل کر لیا۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹیمیں پیچھے رہ جانے والے سیلاب متاثرین تک خوراک ادویات بستر برتن اور دیگر ضروریات زندگی پہنچانے میں سرگرم عمل ہیں۔۔ریسکیوذرائع نے بتایا کہ دریائے ستلج کے مقام پر اس وقت 3لاکھ 19ہزارسے زائدکیوسک کاریلہ گزررہاہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ ریسکیو فلڈ ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان کی نگرانی میں جاری ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :