ملک میں جنگلا ت کا رقبہ سمٹ کر2فیصد رہ گیا ،ماہرین فارم فاریسٹری جامعہ زرعیہ فیصل آباد

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین فارم فاریسٹری نے کہا ہے کہ ملک میں جنگلا ت کا رقبہ سمٹ کر صرف 2فیصد رہ گیا ہے جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جنگلات کا رقبہ 25فیصد ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو جن وسائل سے مالا مال کیا ہے انہیں حقیقی معنوں میں بروئے کار لا کر زرعی ترقی اور غذائی استحکام حاصل کی جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک منٹ کے بعد ایک ہیکٹر قطعہ زرعی اراضی رقبے میں سے کم ہو کر شہری آباد ی کے علاوہ صنعتی مقاصد کی نذر ہو رہا ہے۔