Live Updates

کمشنر سرگودھا کاتحصیل مڈھ رانجھا فلڈ سیکٹر میں موضع ابل اور قریبی علاقوں کا ہنگامی دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) دریائے چناب میں حالیہ سیلابی ریلے کے پیش نظر کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے تحصیل کوٹمومن کے مڈھ رانجھا فلڈ سیکٹر میں موضع ابل اور قریبی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ کمشنر نے سیلاب متاثرہ مقامات پر جاری ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی اور امداد میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے بریفنگ میں بتایا کہ ان کی نگرانی میں تمام محکمے بھرپور انداز میں ریسکیو اور ریلیف کے کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ دیہات میں لوگوں کے انخلا، عارضی رہائش، اشیائے خورونوش اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے موقع پر موجود امدادی ٹیموں کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور امداد کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے۔

انہوں نے ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، اور دیگر اداروں کو ہدایت دی کہ ریلیف آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجود رہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جبکہ پانی کے بہاﺅپر بھی مسلسل نظررکھی جارہی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :