Live Updates

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال كا رندھیر اور کوٹلی کھوکھراں کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ اور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:04

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈٓكٹڑ افتخارحسین بھٹی نے رندھیر اور کوٹلی کھوکھراں کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ اور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوٹلی کھوکھراں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا ،ایگری کلچر سٹاف کو چیک کیا ،انہیں ہدایت کی کہ وہ چوکس رہیں اور سیلاب سے متاثرہ ہمارے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔

انہوں نے اس موقع پر علاقے میں سیلابی پانی کو کم کرنے کے حوالے سے محمد نواز پٹواری سے تبادلہ خیال کیا،محمد نواز نے بتایا کہ تمام دیہاتوں سے پانی آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے، امید ہے کہ 6 سے 9 ستمبر تک متوقع بارشوں کا سلسلہ اگر پریشان کن نہ ہوا تو علاقے میں پانی کے بہائو میں بڑی کمی واقع ہوجائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :