Live Updates

چیچہ وطنی،کمالیہ روڈ پر عارضی پل کی تعمیر ہفتہ (کل)تک مکمل ہونے کی توقع ہے، ترجمان محکمہ ہائی وے

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:04

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) کمالیہ روڈ پر عارضی پل کی تعمیر کیلئے کام جاری ہے اور ہفتہ (کل) تک پل کی تعمیر مکمل ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ ہائی وے کے مطابق خان دا چک سے کلیرا راجباہ تک کمالیہ روڈ سیلابی پانی کی زد میں آگئی تھی جس سے سڑک پر گہرے کھڈے پر گئے اور کسی قسم کے جانی ومالی نقصان سے بچنے کیلئے پانچ روز قبل چیچہ وطنی راوی ٹال پلازہ کوٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، اس اہم شاہراہ کے بند ہونے سے بوریوالہ اورچیچہ وطنی کا ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ ،فیصل آباد اور موٹر وے سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا اور ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ ہائی وے نے سڑک کے متاثرہ حصے پرعارضی پل کی تعمیر کیلئے کام شروع کیا ہوا ہے اورتوقع ہے کہ اتوار کے روز راوی ٹال پلازہ کوٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات