پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 2 ہزار 500 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 500 کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائی محلہ صفدر آباد میں قائم ایک بیف شاپ کے خلاف کی گئی۔

(جاری ہے)

ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ ضبط شدہ گوشت انسانی استعمال کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ گوشت پر کسی سلاٹر ہاؤس کی مہر موجود نہیں تھی جبکہ اس پر پانی بھی لگایا گیا تھا تاکہ اسے تازہ ظاہر کیا جا سکے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ناقص اشیائے خورونوش یا گوشت فروخت کرنے والوں کے بارے میں فوری طور پر اطلاع دینے کے لیے فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :