حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد سے ظلمت و جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، صدرآزاد کشمیر

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کا بابرکت دن انسانیت کے لئے سب سے بڑی خوشی اور نعمت کا دن ہے، آپ ﷺ کی آمد سے ظلمت و جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، انسانیت کو عدل، امن، بھائی چارے اور مساوات کا درس ملا اور ایک بہترین فلاحی معاشرہ قائم ہوا۔

(جاری ہے)

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ آپ ﷺ نے اپنی سیرتِ طیبہ کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ انسانی فلاح صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :