سرگودھا، رواںماہ چوری شدہ 67 موبائل فون اصل مالکان کے حوالے ،شہریوں کا پولیس پر اعتماد کا اظہار

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سرگودھا پولیس نے رواں ماہ 67 چوری شدہ موبائل فون ریکور کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موبائل چوروں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے رواں ماہ چوری شدہ 67 موبائل فون برآمد کئےجنہیں ڈی ایس پی لیگل جاوید سرور نے اصل مالکان کے حوالے کیا جس پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :