ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنا نے جھڈو تھانے میں کھلی کچہری لگائی

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:50

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنا نے جھڈو تھانے میں کھلی کچہری لگائی۔شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ایس ایس پی سمیر نور چنا نے جھڈو تھانے کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جھڈو کے شہریوں، سماجی کارکنوں، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایس ایس پی سمیر نور چنا نے کہا کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی خدمت اور ان کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :