بھکر،عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 15:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ 900 سے زائد پولیس افسران و ملازمین کو ڈیوٹی پر مامور کیا جارہا ہے۔ ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی 12 ربیع الاول جشن ولادت خاتم المرسلین ﷺ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ضلع بھر میں بمطابق شیڈول 55 جلوس نکالے جاتے ہیں جن میں 3 جلوس کیٹگری۔اے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محافل میلاد اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے ڈی پی او بھکر نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس ضمن میں باضابطہ سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 900 سے زائد پولیس افسران و ملازمان کا بائی نیم ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

تمام مرکزی جلوسوں کے ساتھ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوزبھی تعینات ہوں گے۔ ایلیٹ پولیس فورس کے افسران و جوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کا حصہ ہوں گے، جبکہ ٹریفک پولیس کی طرف سے علیحدہ پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق 150 سے زائد ٹریفک وارڈنز و دیگر ٹریفک سٹاف کو ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات کیا جارہا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور عوام الناس کو نقل و حمل میں آسانی رہے۔\378

متعلقہ عنوان :