ڈی سی دیر لوئر کے حکم پر کمبڑ لعل قلعہ میں غیرمعیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:50

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) دیر لوئر کی ضلعی انتظامیہ نے لال قلعہ اور کمبڑ بازار میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان نے میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کا حکم دیا جس کے نتیجے میں مشکوک ادویات برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ اور تجزیہ کے لیے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پشاور بھیجے جائیں گے۔بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔انتظامیہ نے غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف سخت کارروائی کی،میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا گیااور مشکوک ادویات برآمد کی گئیں۔کیسز کوالٹی کنٹرول بورڈ پشاور کو مزید کارروائی کے لیے بھیجے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :