پنجاب حکومت عوامی سہولت کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،ڈپٹی کمشنر لیہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایت پر کالج روڈ کی اسٹریٹ لائٹس مکمل طور پر بحال اور فعال کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے کہا ہے کہ لائٹس کی بحالی سے شہریوں کےلئے رات کے اوقات میں آمد و رفت میں آسانی ہو گی اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی سے حادثات اور جرائم میں بھی کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور اسی سلسلے میں جدید خطوط پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور فعال کاری مکمل کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی سہولت کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :