سرگودھا میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) 12 ربیع الاول کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلوسوں کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی پلان جاری کردیاگیا۔ ضلع بھر میں 88 جلوس منعقد ہوں گئے،جس پر سرگودھا پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

مرکزی جلوس جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہو گا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں امن کمیٹی ممبران کلیدی کردار ادا کریں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :