Live Updates

چنیوٹ ،امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو امدادی ٹیموں نے 1406 افراد اور 184 جانوروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:40

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) دریائے چناب میں موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان کی زیر نگرانی تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے موضع جسرت، اڈا پٹھان کوٹ،موضع یکے کی، جامعہ آباد، موضع کھڑکن، کوٹ وساوا،اوکھاں والی جھلار اور پرانا برجی لونا سے اب تک 72 افراد اور 02 جانوروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

جبکہ مزید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے. ضلع بھر میں قائم 16 فلڈ ریلیف کیمپس کے ذریعے سیلاب متاثرہ عوام کو ریلیف اور ریسکیو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. اب تک جاری امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو امدادی ٹیموں نے 1406 افراد اور 184 جانوروں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے. ریسکیو 1122 چنیوٹ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر لمحہ ہائی الرٹ پر ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات