فوڈ اتھارٹی کی ڈیرا غازیخان میں میں کارروائیاں، مضر صحت دودھ تلف

جمعہ 5 ستمبر 2025 17:50

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں جعلی دودھ تیار کرنے والوں اور ناقص آئل سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی حبیب رشید کی سربراہی میں ٹبی قیصرانی، تونسہ شریف میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کے دوران 5000 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ موقع پر مالک کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ پاؤڈر اور کیمیکلز کی مدد سے تیار کیا جا رہا تھا، جسے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ایک اور کارروائی میں مل موڑ لیہ پر آئل سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑا گیا، 100 لیٹر ناقص آئل ضبط کر کے سپلائر کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے اس موقع پر کہا کہ دودھ جیسی نعمت میں جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر دودھ کی ٹیسٹنگ کے لیے مسلسل ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :