ضلع بھکر سے کسی بھی قسم کی گندم کی سمگلنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی زیر صدارت گڈز ٹرانسپورٹرز اور تاجران غلہ منڈی کے نمائندگان کے ساتھ خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی۔میٹنگ میں گندم کی سمگلنگ کے تدارک کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بھکر نے واضح اور سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھکر سے کسی بھی قسم کی گندم کی سمگلنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ہدایت کی گئی کہ وہ گندم کی غیر قانونی ترسیل میں کسی قسم کا تعاون نہ کریں۔

خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔عوام الناس اور ٹرانسپورٹ مالکان سے اپیل کی گئی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔بھکر پولیس عوام کی خدمت، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے۔\378

متعلقہ عنوان :