حکومت لائیو سٹاک، پولٹری اور فشریز کےشعبوں کی ترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ،صوبائی وزیر لائیوسٹاک فضل حکیم خان

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ لائیو سٹاک، پولٹری اور فشریز کے شعبے صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور صوبائی حکومت ان شعبوں کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں لائیو سٹاک سوسائٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد آصف خان اعوان اور پولٹری کوآپریٹیو سوسائٹی خیبر پختونخوا کے صدر راج ولی خان مہمند سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران 17 اور 18 ستمبر کو گل مکئی پیلس نادرن بائی پاس پشاور میں منعقد ہونے والے تیسرے انٹرنیشنل لائیو سٹاک، پولٹری اینڈ فشریز ایکسپو 2025 کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ ایکسپو کے انعقاد سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوا کے لائیو سٹاک، پولٹری اور فشریز سیکٹر کونہ صرف فروغ ملے گا بلکہ سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت اس اہم ایکسپو کی مکمل سرپرستی کرے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس کے مثبت نتائج حاصل ہوں۔

متعلقہ عنوان :