Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ، لاڑکانہ کی ٹیم میچ کے دوسرے روز راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ ہوا جس میں لاڑکانہ کی ٹیم میچ کے دوسرے روز راولپنڈی کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کاشف علی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ملتان کی ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی۔

اوپنرز امام الحق اور زین عباس نے 190 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ زین عباس 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں، امام الحق نے عمران رفیق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 146 رنز کا اضافہ کیا۔ امام الحق 176 اور زین عباس 70 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کراچی وائٹس کے اوپنرز سعد بیگ اور جہانزیب سلطان نے کوئٹہ کے خلاف زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 212 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔

(جاری ہے)

جہانزیب سلطان نے 118 رنز جبکہ سعد بیگ نے شاندار 146 رنز اسکور کیے۔ یہ سعد بیگ کی لگاتار دوسری سنچری ہے۔ اس سے قبل انہوں نے حیدرآباد کے خلاف 190 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ محمد طحہٰ نے 52 رنز جبکہ محمد عثمان 70 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ فیصل آباد کے اویس ظفر نے آزاد جموں و کشمیر کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 117 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف پہلی اننگز میں 524 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سعد خان نے 30 چوکوں کی مدد سے شاندار 175 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی بلیوز کے آل راؤنڈر دانش عزیز نے فاٹا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی۔ پہلے انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور پھر بیٹنگ میں 56 رنز اسکور کیے جبکہ غازی غوری نے 73 رنز بنائے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات