ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت پولیس لائن کوئٹہ میں عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی )آپریشنز محمد بلوچ کی زیر صدارت پولیس لائن کوئٹہ میں عید میلادالنبی ؐ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عید میلادالنبی ؐ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ،شرکا کو فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ نے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح ہے ،اس حوالے سے کوئٹہ کی پولیس اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :