وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب کا چکوال کا ہنگامی دورہ،بارشی پانی سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) وزیر تعمیرات و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے چکوال کا ہنگامی دورہ کیا اور بارشی پانی سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے اپنے دورے کے دوران دلہہ، پنجائن اور ڈھمن کے مختلف مقامات پر شاہر اہوں اور پلوں کی تعمیراتی صورتحال کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کام کی رفتار کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے صوبائی وزیر کو جاری بحالی کے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چکوال میں تعمیراتی و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہمارا عزم ہے کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی جلد از جلد بحالی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :