ڈی سی چمن کا پولیو مہم کے پانچویں روز فیلڈ کا دورہ، پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے پولیو مہم کے پانچویں روز فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیو سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین ہر حال میں پلائیں۔ ڈی سی چمن نے بچوں کی فنگر پرنٹس اور ڈور مارکنگ کا بھی جائزہ لیا ۔اس دوران ڈی سی چمن نے وہاں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران چوکنا اور الرٹ رہیں اور پولیو سٹاف کے ساتھ اخری وقت تک موجود رہیں۔

متعلقہ عنوان :