Live Updates

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی نومبر کے آغاز میں کرانے کا فیصلہ، ذرائع نجکاری کمیشن

سیلاب کے باعث جانچ پڑتال کا عمل متاثر ہونے کے باوجود بڈنگ بروقت ہوگی، حکام

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی نومبر کے آغاز میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نجکاری کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سیلاب کے باعث جانچ پڑتال کا عمل متاثر ہونے کیباوجود بڈنگ بروقت ہوگی،قومی ایئرلائن کے 51سے 100فیصد شیئرز فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے،پری کوالیفائی کرنیوالیچاربڈرز کی جانب سے جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے،پری کوالیفائیڈ بڈرز کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی گئی ہے،جانچ پڑتال کے بعد سرمایہ کاروں کو مزید سوالات کا موقع دیا جائے گا۔

عارف حبیب کی سربراہی میں کنسورشیم کی جانب سیجانچ پڑتال میں تاخیرہوئی، سیمنٹ ساز کمپنیوں پر مبنی کنسورشیم نے پی آئی اے کی ابتدائی جانچ پڑتال کرلی،فوجی فرٹیلائزر،ایئربلیو گروپ نے بھی ابتدائی ڈیوڈیلیجنس کی۔نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے رواں سال 7ارب روپے سے زیادہ منافع کمایا جبکہ سال 2024میں پی آئی اے کو 7.8ارب روپے کا مالی نقصان ہوا تھا،یورپ اور برطانیہ کے فضائی روٹ بحال ہونے سے بزنس پرمثبت اثر پڑا۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے 25مارچ کو ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دی تھی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات