رسول اکرمﷺ کی زندگی کو مرکز و محور بنا کر معاشرے کی تشکیل کی جائے،مولانا اصغر درس

قرآن مجید اور پیغمبر اسلام محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالنے اور عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،،علامہ رضی جعفر نقوی

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ سوسائٹی کشمیر روڈ میں جشن عید میلاد النبیﷺ و اتحاد بین المسلمین کا جلسہ منعقد ہوا جس میں تلاوت کلام پاک قاری شکور علی جبکہ پروگرام میں تمام مکاتب فکر کے اکابرین ،اسکالر اور علماء و ذاکرین و نعت خواں حضرات نے بھرپور شرکت کی ،اتحاد بین المسلمین کے اس عالمگیر جلسے میں برہان الدین مرثیہ والا نے نعت رسول مقبول پیش کی اور حسب سابقہ مذاکرہ میں مولانا اصغر درس ،علامہ رضی جعفر نقوی ،عطاء ساؤ جہ اور شیخ مصطفیٰ فخر الدین انجار والا نے اسلامی معاشرے کی تشکیل کے عنوان پر روشنی ڈالی ،محفل مرتضیٰ کی محافل کی جان قاری وحید ظفر قاسمی نے بحضور سرور کائنات نذرانہ عقیدت پیش کیا ،اس کے بعد جذیر بشیر مرثیہ والا نے بھی نعت خوانی کی ،بعد ازاں صاحبزادہ شاہ حسین الدین رحمانی نے درود و سلام پیش کیا ،تقریب میں بوہرا کمیونٹی کے اکابرین نے خصوصی شرکت کی،تقریب میں علماء و معززین اور اکابرین کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

میزبانی کے فرائض شاہد بادامی نے انجام دیئے ،بعد ازاں محفل مرتضیٰ کے اراکین نے مہمانوں اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :