وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں ناجائز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈان کا آغاز

فیصل آباد اور قصور کے گوداموں میں چھاپے، 18 ہزار 700 بوری گندم برآمد، گودام سیل گندم مہنگے داموں فروخت کیلئے ذخیرہ کی گئی تھی،ترجمان پرائس کنٹرول

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب میں ناجائز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈان کا آغاز کیا جاچکا ہے، ضلع قصور اور فیصل آباد کے گوداموں میں چھاپوں کے دوران 18 ہزار 700 بوری گندم برآمد کر کے گودام سیل کر دیے گئے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے قصور اور فیصل آباد میں کارروائیاں کیں،گندم مہنگے داموں فروخت کیلئے ذخیرہ کی گئی تھی،حکومت پنجاب کسی صورت گراں فروشی کی اجازت نہیں دے گی،پنجاب بھر میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔